جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی تقریروں اور ان کے
اعزاز میں چند نامور قلمکاروں کی طرف سے لکھے گئے مضامین پر مبنی ایک کتاب
جمعہ کو یہاں ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جاری کی۔اس کتاب کو ممبر قانون ساز کونسل اور سابق صحافی فردوس ٹاک
نے ترتیب دیا ہے۔کتاب میں سابق وزیر اعلیٰ کی چند تواریخی تقریریں بشمول 2006ء میں اقوام
متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب ، 2002ء میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ کا عہد ہ
سنبھالنے کے بعد ریاستی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب اور 2005 ء اور 2015ء
میں پارٹی کے قیام کے دِن پر خطاب بھی شامل ہیں۔